حریم شاہ کا اپنے شوہر کی کسینو میں جیتی ہوئی رقم سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے شوہر کی کسینو میں جیتی ہوئی رقم سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار اپنے شوہر کے ہمراہ کسینو گئی ہوئی تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ حریم شاہ اپنے شوہر سے کہتی ہیں کہ بلال آپ کی قسمت بہت اچھی ہے، آپ ابتک 5000 ملائیشین رنگٹ جیت چکے ہیں۔پھر حریم شاہ کہتی ہیں کہ آپ یہ رقم سیلاب متاثرین کو دیں گے؟ جس پر ان کے شوہر بلال کہتے ہیں کہ جی ضرور۔
ویڈیو کو ابتک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی ویڈیو میں ٹک ٹاکر بھارتی گانے پر ڈانس کر رہی تھیں جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کے بعد سے وہ صارفین کی تنقید کے نشانے پر تھیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کو اکثر و بیشتر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔