صبور علی اور مومن ثاقب کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی اور او بھائی مجھے مارو کے بیان سے وائرل ہونے والے مومن ثاقب کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی اور مومن ثاقب ایک کار میں سفر کررہے ہیں، جہاں وہ ایک دوسرے کو مزاحیہ انداز میں چھیڑتے ہوئے نظر آئے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جنہیں دیکھنے کے بعد اداکارہ مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا شکار تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)


گزشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں صبور علی کو غیر مناسب لباس پہنے دیکھا گیا تھا ۔
یہ ویڈیو صبور علی نے ٹورانٹو سے اپنے مداحوں کے لیے شئیر کی تھی جس میں وہ باڈی ٹاپ اور بلیک کلر کی جینز پہنی ہوئی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by showbiz Lovers (@showbizloverss)


ویڈیو وائرل ہوتے ہی اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ صبور اور علی انصاری نے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں اسکرین پر کم دکھائی دیتے ہیں۔