پاکستانی اداکارہ ’سارہ لورین‘ کا فوٹو شوٹ آتے ہی چھا گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سارہ لورین کو مونا لیزا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں۔انہوں نے 2003 میں ڈرامہ سیریل ’رابعہ زندہ رہے گی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔
سارہ لورین نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پوجا بھٹ کی فلم ’کجرارے‘ سے ہمیش ریشمیا کے ساتھ کیا اور وہ مرڈر 3 میں بھی نظر آئیں۔سارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی کچھ تصویریں شئیر کی ، جن میں وہ ایک بولڈ اور سیزلنگ روپ میں نظر آئی ۔
تصاویر دیکھیں:
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
سارہ لورین نے مونا لیزا کے نام سے پاکستانی ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کیا، جس کے فوری بعد وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 13 سے 14 سال کی عمر میں کیا تھا جب انہیں والد کی موت کے بعد والدہ کے ہمراہ کویت چھوڑ کر پاکستان آنا پڑا۔
سارہ لورین نے حال ہی میں ایک شو میں انکشاف کیا کہ اگر انہیں اپنی اداکاری کے کیرئیر میں اگر پاکستان یا بھارت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ بھارت کا انتخاب کریں گی کیونکہ مواد تیار کرنے کے حوالے سے بھارت پاکستان سے بہت آگے ہے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے وضاحت کی کہ مگر زندگی گزارنے کے طریقوں پر وہ پاکستان کو فوقیت دیں گی، کیوں کہ بطور پاکستانی ہم کہیں بھی کسی اور ملک میں اس طرح زندگی نہیں گزار سکتے جس طرح اپنے ملک میں گزار سکتے ہیں۔
سارہ نے بالی ووڈ میں اپنے کام کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام مونا لیزا ہے اور شناختی کارڈ سمیت تمام دستاویزات میں یہی نام درج ہے تاہم انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کے وقت اپنا نام مونا لیزا سے سارہ لورین رکھا اور جب بھارتی مشہور اداکار سلمان خان نے ان کا نام سارہ لورین لیا تو انہیں بےحد اچھا لگا اور انہیں تب یقین ہوا کہ ان کا نام تبدیل ہو چکا ہے۔