شاپنگ مال میں معروف اداکارہ نے ہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ رسید کردیا؛ ویڈیو وائرل

کیرالہ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست کیرالہ میں مقامی معروف اداکارہ نے شاپنگ مال میںہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ رسید کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے .
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں کریئو کے ساتھ کالی کٹ میں قائم ہلٹے شاپنگ مال میں اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف تھیں .


رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریب کے بعد جب اداکارائیں داخلی راستے سے واپس جا رہی تھیں تو بھیڑ میں سے چند نوجوان نکلے اور دھکم پیل کا فائدہ اٹھا کر انہیں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ نے ایک شخص کو تھپڑ رسید کردیا . سوشل میڈیا پر دونوں اداکاراؤں نے اس واقعے سے متعلق پوسٹ شئیر کی اور ایسے افراد کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا .
اداکارہ ثانیہ نے لکھا کہ میں اور میری فلم کی ٹیم کالی کٹ کے ایک مال میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کر رہی تھی اور وہاں مجھے لوگوں نے بہت زیادہ محبت دی، سیکیورٹی کو بھیڑ سنبھالنے اور اسے برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saniya Iyappan (@_saniya_iyappan_)


انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے بعد جب میں اپنی ساتھی گریس انتھونی کے ساتھ روانہ ہوئی تو کچھ لوگ ہمارے پاس آئے اور بدتمیزی کی، بھیڑ کی وجہ سے انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی بھی کی .
ساتھی اداکارہ نے بھی لکھا کہ کاش کسی کو بھی اپنی زندگی میں اس قسم کے صدمے کا سامنا نہ کرنا پڑے، فلم کی ٹیم ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Grace (@grace_antonyy)

. .

متعلقہ خبریں