شاپنگ مال میں معروف اداکارہ نے ہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ رسید کردیا؛ ویڈیو وائرل

کیرالہ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست کیرالہ میں مقامی معروف اداکارہ نے شاپنگ مال میںہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ رسید کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں کریئو کے ساتھ کالی کٹ میں قائم ہلٹے شاپنگ مال میں اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریب کے بعد جب اداکارائیں داخلی راستے سے واپس جا رہی تھیں تو بھیڑ میں سے چند نوجوان نکلے اور دھکم پیل کا فائدہ اٹھا کر انہیں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ نے ایک شخص کو تھپڑ رسید کردیا۔سوشل میڈیا پر دونوں اداکاراؤں نے اس واقعے سے متعلق پوسٹ شئیر کی اور ایسے افراد کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔
اداکارہ ثانیہ نے لکھا کہ میں اور میری فلم کی ٹیم کالی کٹ کے ایک مال میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کر رہی تھی اور وہاں مجھے لوگوں نے بہت زیادہ محبت دی، سیکیورٹی کو بھیڑ سنبھالنے اور اسے برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے بعد جب میں اپنی ساتھی گریس انتھونی کے ساتھ روانہ ہوئی تو کچھ لوگ ہمارے پاس آئے اور بدتمیزی کی، بھیڑ کی وجہ سے انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔
ساتھی اداکارہ نے بھی لکھا کہ کاش کسی کو بھی اپنی زندگی میں اس قسم کے صدمے کا سامنا نہ کرنا پڑے، فلم کی ٹیم ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

1 hour ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

2 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

2 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

2 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

3 hours ago