کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قدر گراوٹ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے . آج بھی کاروبار کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی ڈالر مزید سستا ہونے لگا .
انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا ہے .
انٹر بینک کے آخری 5 سیشنز میں ڈالر 10 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے . دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 230 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے .
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آ گیا ہے .