نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاری شروع کر دی

لندن(قدرت روزنامہ)لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کی تیاری شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر صاحبزادی مریم نواز کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وطن واپسی سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں۔
نواز شریف کی لیگل ٹیم جلد عدالت سے رجوع کرے گی۔ سابق وزیراعظم کے پاکستان واپسی کے لیے ساتھیوں سے مشورے جاری ہیں۔ساتھیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں، ایک ایک دن باہر رہنا بھاری ہے۔