یو اے ای؛ کورونا پابندیوں میں نرمی‘ سفری ہدایات سے متعلق وضاحت آگئی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیے پی سی آر ٹیسٹنگ، ماسک پہننے اور پروازوں کے لیے کوویڈ کے تازہ ترین قوانین کی وضاحت کردی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کا سفر اب کورونا وباء سے پہلے کے معمول پر آچکا ہے، حکام نے کوویڈ سیفٹی کے قوانین کو مزید نرم کیا ہے کیوں کہ یومیہ کیسز کی تعداد 300 سے نیچے آچکی ہے اور ہسپتال میں نئے مریضوں کے داخل ہونے کی کم سے کم شرح کے ساتھ عملی طور پر صفر اموات ہوچکی ہیں، جس کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات میں متعدد احتیاطی تدابیر بشمول ماسک پہننے میں نرمی کی گئی ہے۔
درج ذیل میں متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیے PCR ٹیسٹنگ کے تقاضوں کے علاوہ تازہ ترین حفاظتی اصولوں کی وضاحت کی گئی ہے؛
>> ماسک پہننا
متحدہ عرب امارات کی تین ایئر لائنز امارات، اتحاد اور فلائی دبئی نے تصدیق کی ہے کہ جہاز میں سوار مسافروں کے لیے ماسک لازمی نہیں ہیں، دبئی ایئرپورٹس کے ترجمان نے کہا کہ دبئی انٹرنیشنل (DXB) اور دبئی ورلڈ سینٹرل (DWC) کے مسافروں کے لیے ماسک پہننا اختیاری ہے، تاہم درمیانی یا زیادہ دور کی منزلوں پر لاگو ہونے والے قواعد کی بنیاد پر ایئر لائنز مسافروں سے جہاز میں چہرہ ڈھانپنے کی درخواست کرسکتی ہیں۔
اتحاد ایئرویز نے کہا کہ ماسک صرف چین، بھارت، انڈونیشیا، جاپان، مالدیپ، فلپائن، جنوبی کوریا، سیشلز یا کینیڈا جانے والے مسافروں کے لیے ضروری ہوں گے۔
>> پی سی آر ٹیسٹنگ
-ابوظہبی
اتحاد ایئر ویز کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات میں کہا گیا ہے کہ ایسے مسافر جن کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، انہیں پرواز سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے، 30 دنوں کے اندر جاری کردہ کورونا ریکوری سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کے لیے بھی یہ ضروری نہیں ہے جب کہ غیر ویکسین والے مسافروں کو اپنی پرواز سے 48 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے، 16 سال سے کم عمر کے بچے اس سے مستثنیٰ ہیں۔
-دبئی
ایمریٹس کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ دبئی جانے والے مسافروں کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مسافر کو عالمی ادارہ صحت یا متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کے ساتھ مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے اور اس میں QR کوڈ بھی شامل ہے۔ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں مسافروں کو یہ بھی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایک منفی پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کریں جو نمونہ لینے کے وقت سے بورڈنگ کے وقت تک 48 گھنٹوں کے اندر جاری کیا گیا ہو، سرٹیفکیٹ ایک منظور شدہ ہیلتھ سروس فراہم کنندہ کے ذریعہ QR کوڈ کے ساتھ جاری کیا جانا چاہئے۔
اس کے علاوہ مسافر متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک میڈیکل سرٹیفکیٹ جو کہ مسافر کے کورونا سے صحت یاب ہونے کی تاریخ سے آمد کی تاریخ تک ایک ماہ کے اندر جاری کیا گیا ہو تاہم 16 سال سے کم عمر کے بچے مستثنیٰ ہیں۔
>> الحوسن پر گرین پاس
یہ سفارش کی جاتی ہے کہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافر الحوسن ایپ ڈاؤن لوڈ کریں کیوں کہ ابوظہبی کے کچھ عوامی مقامات بشمول مالز، ہوٹلز اور ایونٹس تک رسائی کے لیے آپ کو ایپ پر گرین پاس کی ضرورت ہے۔
PCR ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر پاس سبز ہو جاتا ہے، ویکسین شدہ افراد کے لیے 30 دن تک سٹیٹس سبز رہتا ہے، جس کے بعد انہیں برقرار رکھنے کے لیے ایک اور ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے منفی PCR ٹیسٹ کے نتائج کے بعد سات دن تک پاس سبز رہتا ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کو ان کے 94ویں…

12 mins ago

عمران خان کی تعریف یہودی میڈیا نے کی تو ان سے پوچھیں، بانی وضاحت کیوں دیں؟ بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ ) مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

14 mins ago

راج ٹھاکرے کو پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے کیا خطرہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم…

18 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیا سپورٹیج‘ پر بڑی آفر لگا دی

لاہور (قدرت روزنامہ)کیا سپورٹیج کو پاکستان میں متعارف ہوتے ہی بڑی شہرت ملی اور صارفین…

19 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان…

23 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں کیا حکم دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے…

32 mins ago