انھوں نے کہا ہے کہ یوٹیوب پر بہت سے غلط مواد پھیلا ہوا ہے، یہ پانچویں وار چل رہی ہے جس میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے 850 ویب سائٹس کو بے نقاب کیا جو پاکستان میں ڈس انفارمیشن پھیلا رہیں تھیں . شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے،: پانچویں جنریشن وار کو شکست دینے کا ذریعہ حسینیہ کانفرنس جیسی نشستیں ہیں، سوشل میڈیا پر فیک نیوز بھی نئی جنریشن وار کا حصہ ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز بھی نئی جنریشن وار کا حصہ ہے .
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، محرم کی مجالس اور سبیلوں کا اہتمام بہت دے اہل سنت لوگ کرتے ہیں، ہمارا خطہ نازک صورتحال سے گزر رہا ہے .
متعلقہ خبریں