فرخ حبیب اور مریم اورنگزیب آمنے سامنے ، وزیر مملکت نے ن لیگی ترجمان کو کرارا جواب دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےکہاہےکہ موجودہ حکومت میڈیا کی مکمل آزادی اور با اختیار میڈیا پر یقین رکھتی ہے، پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ایم ڈی اے) کےتحت پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکےصحافیوں اورمیڈیاورکرزکی تنخواہوں اورنوکریوں کاتحفظ یقینی ہو گا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نےکہاپہلےالیکٹرانک میڈیا کےصحافیوں اور میڈیا ورکرز کے پاس اپنے ایشو ز کے حل کے لئے کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا،پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) فریم ورک پر ابھی مشاورت کا عمل جاری ہے، اس پر ن لیگ کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔

فرخ حبیب کا کہناتھا پی ایم ڈی اے پر تنقید کرنے والی مریم اورنگزیب خود قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں،پی ایم ڈی اے، میڈیا کی ڈویلپمنٹ کے لئے ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ایک چھتری تلے یکجا کرکے آسانیاں پیدا کررہے ہیں،ترقی یافتہ ممالک نے میڈیا کے ارتقائی عمل اور درپیش چیلنجزسے جس طرح نبردآزما انہی طریقوں سے راہنمائی لیتے ہوئے پی ایم ڈی اے فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نےکہاماضی میں توراتوں رات قوانین بن جاتےتھے،ہم نے قوانین بنانے سے پہلے مشاورت کی روایت ڈالی ہے،ن لیگ نے اپنے دور میں میڈیا کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا،میڈیا اور عوام سب جانتے ہیں۔آزادی صحافت پر کوئی قدغن نہیں لگا رہے،بعض لوگ پی ایم ڈی اے کی مرضی کے مطابق تشریح کر کے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ایم ڈی اے پر اے پی این ایس،سی پی این ای،پی بی اے،پریس کلبز، میڈیا تنظیموں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔

فرخ حبیب نے کہا سٹیک ہولڈرز کی جانب سے میڈیا ڈویلپمنٹ،ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اور نوکریوں کے تحفظ کے اقدامات پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی،آئین کے آرٹیکل 19کے تحت آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر کامل یقین رکھتے ہیں،ماضی میں پی ٹی آئی عدلیہ آزادی،میڈیا آزادی کے لئے تحریک کا بھرپور حصہ بنی ہے،اپوزیشن پی ایم ڈی اے بل کے نکات پڑھے نہ دیکھے اس کے باوجود پی ایم ڈی اے کو پوائنٹ سکورنگ اور تنقید برائے تنقید کی نذر کر رہے ہیں۔ میڈیا سے متعلق اداروں کو مزید موثر اور فعال بنانے کے لئے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنا رہے ہیں۔

Recent Posts

بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان لانے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ سلمان بٹ نے زبردست مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں…

11 mins ago

ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس میں شوہر کی عبور ی ضمانت خارج

لاہور(قدرت روزنامہ ) سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس…

15 mins ago

لیموں سے لدے ٹرک میں ’گائے‘ کی موجودگی کا الزام لگا کر ہندو لڑکوں پر بدترین تشدد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست راجستھان میں مشتعل گاؤ رکشکوں نے مویشیوں کی نقل و…

19 mins ago

الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف احتجاج کا کیس: عمران خان، شاہ محمود سمیت دیگر ملزمان بری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف…

25 mins ago

خوبصورت بال چاہتی ہیں تو سرسوں کے تیل میں ایک چیز مکس کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کالے لمبے اور گھنے بال کسے پسند نہیں، لیکن ان کی دیکھ…

40 mins ago

عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کروانے کی درخواست پر حکومت اور جیل انتظامیہ سے جواب طلب

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹیوں…

45 mins ago