کراچی / لاہور / راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ڈنگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے پارکوں اور عوامی مقامات پر آدھی آستین کی قمیضیں پہننے پر پابندی اور ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی سمیت دیگر اہم فیصلے کیے ہیں . فیصلے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور چیف سیکریٹری عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کئے گئے .
اجلاس میں ڈنگی کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل، مانیٹرنگ، سرویلنس اوراعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا اورلاروا بر آمد ہونے پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز پر غور کیاگیا . . دوسری جانب ملک بھر میں ڈنگی کے واری جاری ،کراچی میں 2افراد جاں بحق ہو گئے .
راولپنڈی میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شکار افراد کی تعداد 106 ہوگئی . کراچی میں ڈینگی وائرس سے 2مزید ہلاکتیں ہوگئیں جس کے بعد رواں سال کراچی میں ہلاکتوں کی تعداد 35ہوگئی ہے .
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی سے ایک مرد اور ضلع شرقی سے ایک خاتون ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں . محکمہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں 280افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے . مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں میں سندھ سے 324کیسز سامنے آئے .