پوری قوم کی نظریں ہیکر پر،وزیراعظم ہاوس کی ساری آڈیو منظر عام پر ،حکومتی ایوانوں کو ہلادینےوالی خبر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہیکرز کی جانب سے دھمکی اور آج جمعہ کے روز ساری آڈیو لیک کرے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پرآج صبح سے ہی ہنگامہ برپا ہے، صارفین ہیکر کی منتیں کررہے ہیں اور متعدد میمز کا طوفان آیاہے۔کیا ہیکر تمام آڈیوز آج لیک کرے گا یا نہیں اس کا پتہ نہیں ۔۔ واضح رہے کہ ویڈیو اور آ ڈیو لیکس کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے تو سیاست نے بالکل نیا رنگ اختیار کرلیا ہے -تحریک انصاف نے اس کو کیش کرانے کی تیاری پکڑ لی ہے مگر اب سب سے زیادہ دھماکے دار خبر خود اس ہیکر کی جانب سے آئی ہے جس کے پاس یہ سب آڈیوز ہیں – وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیکس سامنے آنے کے بعد سیاست میں ہنگامہ سا برپا ہے جس میں پی ٹی آئی کے استعفوں سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہو رہی ہے ،
اس معاملے پرفواد چوہدری بھی کہاں چپ رہنے والے تھے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا لیکن اس شور شرابے اور افراتفری پر مبینہ طور پر ہیکر نے خود خاموشی توڑتے ہوئے ٹویٹر پر پیغامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے اور کہا ہے کہ میں پیسے نہیں مانگ رہا بلکہ پاکستانی عوام جمعہ تک انتظار کرے قوم کو ایک برا سرپرائز ملے گا ۔ہیکر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی تحریر کیا کہ ٹویٹر پر ” انڈی شیل “ نامی پیج کی تفصیلات میں درج ہے کہ یہ پیج 30 ستمبر کو ختم کر دیا جائے گا لیکن اس پر جاری کیئے جانے والے پیغامات دل کو دہلا دینے والے ہیں جو کہ یقینی طور پر حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔اس پیج پر جاری پیغامات میں مبینہ ہیکر کا کہناتھا کہ ”تمام آڈیوز 30 ستمبر جمعہ کے روز جاری کر دی جائیں گی، اپنے کیلنڈر پر تاریخ کا نشان لگا لیں-
اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت جمعہ تک کا رسک لیتی ہے یا اس سے پہلے ہی خان کے ساتھ مل کر انتخابات کی تاریخ کی ڈیٹ دے دیتی ہے کیونکہ جتنا دعویٰ اس ہیکر کی جانب سے کیا گیا ہے اگر وہ حقیقت ہے یا اس کا رجحان پی ٹی آئی کی جانب ہوا تو وہ تمام باتین منظر عام پر آسکتی ہین جو عوام جاننا چاہتی ہے بحر حال اب پوری قوم کو بے چینی سے جمعے تک انتظار تو کرنا پڑے گا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ عمران خان 30 ستمبر کو آڈیو لیکس کےپبلک ہونے کے بعد یا اس سے ایک روز پہلے ہی لانگ مارچ کی کال دیں دیں