پڑھائی اور والد کے ٹرانسپورٹ کے کاروبار پر کرکٹ کو فوقیت دینے والے عامر جمال کو ایک اوور سے عالمی پہچان مل گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)میانوالی کے گاؤں کلور شریف سے تعلق رکھنے والے عامر جمال نے پڑھائی اور والد کے ٹرانسپور کے کاروبار پر کرکٹ کو فوقیت دینے والے عامر جمال کو ایک اوور نے عالمی پہچان دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انگلنڈ کے خلاف پانچویں ٹی20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے انگلش ٹیم کیخلاف آخری اوور کیا جس میں انہوں نے پاکستان کو فتح دلوائی اسی ایک اوور نے عامر جمال کو عالمی کرکٹ میں پہچان دے دی ہے ۔
آل راؤنڈر عامر جمال میانوالی میں ٹینس بال سے شوقیہ کرکٹ کھیلا کرتے تھے، دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کی غرض سے اسلام آباد پہنچے تو ہارڈ بال کرکٹ نے انھیں اپنی جانب متوجہ کیا، انھوں نے میانوالی واپس جا کر اپنے والد سے خواہش کا اظہار کیا لیکن انھوں نے یہ بات واضح کر دی کہ پڑھائی پر توجہ دو یا پھر ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں میرا ہاتھ بٹاو، عامر کے دماغ پر کرکٹ چھائی ہوئی تھی انھوں نے واپس اسلام آباد آ کر کلب کرکٹ شروع کر دی۔
جون 2013 میں انھوں نے اسلام آباد انڈر 19 کی نمائندگی کی، کریئر اتار چڑھاو کا شکار رہا لیکن وہ حوصلہ نہیں ہارے، ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کپ میں اعداد و شمار کے لحاظ سے عامر کی کارکردگی غیرمعمولی نہیں تھی لیکن سلیکٹرز نے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے انھیں پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا۔