فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ آج سے شروع

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین ایکشنفلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ آج سے شروع ہو جائے گی۔پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز آج 30 ستمبرکی شام 7 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، یوٹیوب، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر 60 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں پاکستانی انڈسٹری کے کچھ نامور گلوکاروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں علی عظمت اور فارس شفیع شامل ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by The Legend of Maula Jatt (@maulajattofficial)


اس کے علاوہ ملک کے سب سے زیادہ مہنگے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک اور گوہر رشید شامل ہیں۔اس ہی وجہ سے فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم کہا جارہا ہے۔
اس فلم کے ڈائیلاگز ناصر ادیب نے لکھے ہیں جبکہ اسکرین پلے بلال لاشاری نے لکھا ہے۔یہ فلم 1979ء میں ریلیز ہونے والی کلاسک پاکستانی فلم ’مولا جٹ‘ کا ریمیک ہے۔یاد رہے کہ پروڈکشن ٹیم نے اس فلم کو 2019ء میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اب یہ 13 اکتوبر 2022ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔