امیشا پٹیل عمران عباس سے شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بالآخر خاموشی توڑدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل اور اداکار عمران عباس سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔گزشتہ دنوں امیشا پٹیل اور عمران عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں وہ ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر اداکاری کر رہے تھے۔
اس حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ امیشا پٹیل اور عمران عباس کے درمیان قربتیں بڑھ گئی ہیں جس پر اداکارہ امیشا پٹیل نے معاشقے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران عباس سے اچھی دوستی ہے اور ہم دونوں نے امریکا میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ معاشقے کی خبریں پڑھ کر ہنسی نکل گئی اور یہ سب بکواس ہے، میں اپنے دوست کے ساتھ کئی سالوں بعد ملی تھی۔امیشا پٹیل نے بتایا کہ عمران عباس اور میں ایک دوسرے کو سالوں سے جانتے ہیں اور میں اپنے کئی پاکستانی دوستوں کے ساتھ وقت گزار چکی ہوں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝑰𝑴𝑹𝑨𝑵 𝑨𝑩𝑩𝑨𝑺 (@imranabbas.official)


اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں ہماری ملاقات بحرین میں ایک تقریب کے دوران ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران کو میرا یہ گانا (دل میں درد سا جگا ہے) بہت پسند ہے، اس لیے ہم نے ایک ویڈیو بنائی اور مداحوں سے شیئر کردی مگر اندازہ نہیں تھا کہ یہ اتنی توجہ حاصل کر لے گی۔