اداکار فواد خان نے ٹی وی اسکرین کو خیر باد کہہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے ٹی وی اسکرین کو خیرباد کہہ دیا۔فواد خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اب میرے لیے ٹی وی ڈراموں میں واپس آنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے اب میری عمر زیادہ ہوگئی ہے اور زیادہ تر ٹیلی ویژن پروگرامز نوجوانوں کی زندگی کی کہانیوں پر مبنی ہیں۔
23 2 300x180
اداکار کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن اسکرین ہماری نوجوان نسل کے لیے ہے، اس لیے میرا اب ٹی وی اسکرین پر واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اداکار فواد خان نے ٹیلی ویژن اسکرین سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر ڈرامے دیے۔
اداکار کو ناصرف پاکستانی ناظرین نے پسند کیا بلکہ اُنہیں سرحد پار بھارت میں بھی اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے بہت مقبولیت حاصل ہوئی، جس کے بعد اُنہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنی قسمت کو آزمایا۔