پاکستان

اتحادی جماعت ANP کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی کابینہ میں اضافے کی مخالفت کر دی۔جاری کیے گئے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے لیے ساتھ دیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مسلسل کابینہ بڑھاتی جا رہی ہے، کابینہ میں صرف 3 جماعتوں کے لوگ ہیں، اے این پی اس گناہ میں شامل نہیں۔
زاہد خان کا مزید کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ سلطان راہی کی طرح صرف بڑھکیں مارتے ہیں، اسحاق ڈار کی واپسی کے بعد اب دیکھتے ہیں کیا ریلیف ملتا ہے۔اے این پی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت 3 صوبے گورنر کے بغیر ہیں، اگر آپ سے گورنر نہیں لگ سکتے تو پھر آپ کیا کر سکتے ہیں؟

متعلقہ خبریں