اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سوریاکمار یادیو پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر ان سے آگے نکل گئے . جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سوریا کمار یادیو 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے .
ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے .
سوریاکمار یادیو کی جانب سے اس میچ میں کی گئی جارحانہ بیٹنگ کے بعد اس سال ان کے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں چھکوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے . اس سے قبل پاکستان کے محمد رضوان نے سال 2021ء میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 41 چکھے لگائے تھے .
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بیٹر رواں سال اب تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 732 رنز بناچکے ہیں . دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں محمد رضوان پہلے اور سوریاکمار یادیو دوسرے نمبر پر موجود ہیں .