اگر ٹھیک نہ ہوئے تو ایک ہفتہ بعد پھر آجانا ۔۔ مریض کی یہ تصویر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مریض علاج کی غرض سے جب اسپتال جاتے ہیں تو ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ڈاکٹر سے خریدی گئی دوائی کے استعمال کے بعد ایک ہی بار میں صحتیاب ہوجائیں۔کیونکہ مہنگائی کے دور میں جہاں دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں وہیں ادویات کی قیمتوں میں بھی دُگنا اِضافہ ہوا ہے جسے مریض خریدنے کی استعطات نہیں رکھتا۔ اور افسوس کی بات یہاں یہ آتی ہے کہ مریض جب دوائی نہیں خرید پاتا تو اس کے بچنے کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک مریض کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اس کے ہاتھ میں بہت سارے دوائیوں کے ڈبے دیکھے جا سکتے ہیں۔

وہیں ایک جانب مریض کے نام کی پرچی بھی دیکھی جا سکتی ہے جس میں کئی ادویات لکھ دی گئی ہیں۔ پوسٹ کے اوپر کیپشن درج ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر ٹھیک نہ ہوئے تو ایک ہفتہ بعد پھر آجانا۔ اگر ایسا کہا جائے کہ یہ ڈاکٹروں کا مریض کے ساتھ ظلم ہے تو غلط نہ ہوگا۔
اس کیپشن کے لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ لوٹ مار کا بازار گرم رکھتے ہیں۔ یہاں تمام ڈاکٹروں کا تذکرہ نہیں ہو رہا، بہت سے طبیب ایسے بھی ہیں جو مریضوں کا درد سمجھتے ہیں اور انہیں جلد سے جلد صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ مریض کے چہرے پر مسکراہٹ تو نظر آرہی ہے کیونکہ اسے یقین ہے کہ وہ ان ڈھیروں دوائیوں سے ٹھیک ہوجائے گا لیکن حقیقت سے لاعلم ہے۔

Recent Posts

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

1 min ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

6 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

12 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

25 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

38 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

46 mins ago