حالت اتنی خراب ہے کہ یہ اسپتال میں ہی داخل رہیں گے ۔۔ حیدر علی کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل پہنچا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی عوام کیلئے کھیل کے میدان سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے جس نے عوام کے دلوں کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔جی ہاں ہوا کچھ یوں ہے کہ انگلینڈ سے چھٹے ٹی ٹوئنٹی کے بعد نوجوان بلے باز حیدر علی کی طبعیت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں اپستال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ حیدر علی آج رات اسپتال میں ہی رہیں گے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی ایسی خبر سامنے نہیں آئی جس میں بتایا گیا ہو کہ آخر انہیں ہوا کیا ہے۔
اور تو اور پی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کل ہوٹل میں آرام کرے گی اور کرکٹ کے حوالے سے کوئی سرگرمی نہیں ہوئے گی۔ آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ حیدر علی نے آج کے میچ میں 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے اور اس وقت ٹی ٹوئنٹی سیریز 3۔3 سے برابر ہو گئی ہے۔