ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے ویزہ اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 100سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے یہ پاکستانی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے جہاں ان میں سے 20کو تحقیقات کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاسپورٹ سیل کے حوالے کر دیا گیا .
یہ 20افراد سعودی عرب میں گرفتار ہوئے تھے اور انہیں قید کی سزا سنائی گئی تھی چنانچہ اب انہیں وہ سزا پاکستان میں پوری کرنی ہو گی . ملک بدر کیے گئے باقی پاکستانیوں کو ضروری کارروائی کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی . واضح رہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے رواں سال کے آغاز میں بھی 200سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا تھا جو دو مختلف پروازوں میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی اترے تھے .
. .