حکومت مخالف تحریک: عمران خان نے ترجمانوں کا اہم اجلاس بلالیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ، جلاس میں حکومت کے خلاف حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف تحریک چلانے کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ترجمانوں کا اجلاس بلالیا۔پی ٹی آئی ترجمانوں کااجلاس دن 2بجےبنی گالہ میں ہوگا ، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورت ہوگی۔
اجلاس میں حکومت مخالف تحریک پرمشاورت ہوگی اور حکومت کے خلاف حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔پی ٹی آئی ترجمانوں کےاجلاس میں آڈیولیکس پر بھی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور ساتھ ہی اسحاق ڈارکی واپسی اورمریم نوازکی بریت پر گفتگو ہوگی۔اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پارٹی ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا تھا ، جس میں 7 روز میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔عمران خان نے اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو حتمی تیاریوں کی ہدایت کردی تھی۔اس سے قبل عمران خان نے پشاور کے کنگ ایڈورڈز کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ظلم کے خلاف نکلنے کیلیے عوام کو جلد کال دوں گا اور جب کال دونگا تو اس کے بعد کوئی واپسی نہیں ہوگی۔