عوام اب حقیقی آزادی کے لیے تیاری کرلیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام اب حقیقی آزادی کے لیے تیاری کرلیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ عوام کو سوالیہ انداز میں مخاطب کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل آزاد جمہوری ملک کا ہے یا ایک بوسیدہ نظام میں جکڑا ہوا؟ کیا کرپٹ حکمران ہمارا مقدر رہیں گے؟ یہ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب عوام حقیقی آزادی کے لیے تیاری کرلیں اور لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل کر نظام کو بدلیں۔


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 7 روز میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آئندہ سات روز کے اندر اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کی کال دے دی جائیگی اور یہ لانگ مارچ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں کیا جائیگا، عمران خان نے اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو حتمی تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔