کیا واقعی فیروز خان نے اپنی سابق اہلیہ علیزے کو دھمکانے کیلئے اس پر پستول تان لی تھی؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

کراچی (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہو رہی ہے کہ اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ نے عدالت میں کہا ہے کہ 4 سالہ شادی کے دوران فیروز خان اُن پر جسمانی اور ذہنی تشدد کرتے رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چند ہفتے قبل فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اعلان سامنے آیا تھا کہ وہ فیروز سے شادی ختم کرنا چاہتی ہیں اور اس کے لئے انہوں نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس کے بعد فیروز خان نے بھی اس کی تصدیق کی تھی تاہم اب سوشل میڈیا پر خبریں پھیلی ہوئی ہیں کہ فیروز کی سابق اہلیہ نے ان پر عدالت میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فیروز انھیں کئی عرصے سے تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے اور ہراساں کر رہے تھے، اور فیروز نے ایک بار ڈرانے اور دھمکانے کے لیے ان کے سر پر پستول بھی رکھ دی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Syeda Aliza Sultan (@alizasultankhan)


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ بتایا گیا ہے کہ علیزا کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی ہے ان کے چونکہ دو بچے ہیں، بیٹا ڈیفنس کے سکول میں زیر تعلیم ہے جبکہ بچی ابھی چھوٹی ہے لہذٰا بچوں کے نان نفقے کی صورت میں فیروز انھیں ایک لاکھ ماہانہ فی بچہ ادا کرے جس پر فیروز نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ صرف 20 ہزار ادا کرسکتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)


یاد رہے کہ فیروزخان اور سیدہ علیزے 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، حال ہی میں راہیں جُدا کرنے والی اس جوڑی کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں جبکہ پہلے بچے کے بعد سے ہی ان کے تعلقات اُلجھنوں کا شکا ر تھے۔