شاہد آفریدی کے بیٹیوں سے متعلق بیان نے مداحوں کے دل پگھلادیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کشمیر پریمیئر لیگ میں راولا کوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بیٹیوں سے متعلق دیئے گئے بیان نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں بوم بوم آفریدی میچ میں جیت کے بعد ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

اس دوران ایک صحافی کی جانب سے شاہد آفریدی سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ ’اُنہیں جیت کر کیسا لگ رہا ہے، جبکہ کراؤڈ میں بیٹھی اُن کی بیٹی اُن کے لیے کافی دعائیں بھی کر رہی تھیں۔‘


جس پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’بیٹیاں جو ہیں وہ اُن کی قسمتی ہیں اور وہ اپنی بیٹیوں کی قسمت سے ہی چل رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی چیمپیئن بن گئی ہے۔

کے پی ایل کے پہلے ایونٹ کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔