دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی خبریں؛ اداکار کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہدپیکا پڈوکون اور اداکاررنویر سنگھ سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔
اداکار رنویر نے ایک انٹرویو میں اپنی اہلیہ دپیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھ ہونے والی بہترین چیزوں میں سے ایک ہے اور میں اپنی زندگی میں اس کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس دپیکا کے لیے انتہائی احترام کے سوا کچھ نہیں ہے اور میں اس کی بہت تعریف کرتا ہوں۔اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی میں بھی اپنی اہلیہ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔رنویر سے جب ایک بار پھر اسکرین اسپیس شیئر کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔ان افواہوں کا سلسلہ سوشل میڈیا پر تب شروع ہوا جب عمیر ساندھو نامی ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔


جس کے بعد سے دونوں اداکاروں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ایک انٹرویو میں رنویرسنگھ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اور دیپیکا جلد ہی پھر سے بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔


واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی پہلی فلم ’رام لیلا‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تاہم 2018 میں اس جوڑی نے شادی کرلی۔