پی ٹی آئی کے زیر انتظام 12 ربیع الاول کو رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس ہوگی۔فیصل جاوید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تحت اتوار 12 ربیع الاول، 9 اکتوبر کو رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس منعقد ہوگی۔پی ٹی آئی سینیٹر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ سال عمران خان نے ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر شایان شان طریقے سے منایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ ملک بھر میں بھرپور انداز میں منایا جائے گا، اس سال عمران خان جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد کر رہے ہیں، رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس میں اسکالرز،علمائے اکرام حضور اقدسﷺ کی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالیں گے۔