کسان اتحاد کا احتجاج، پولیس کے تازہ دم دستے خیابان چوک پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کسان اتحاد کے احتجاج کے معاملے سے نمٹنے کے لیے پولیس کے تازہ دم دستے خیابان چوک پہنچ گئے۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف سی کی بھاری نفری بھی خیابان چوک پر موجود ہے۔اس کے علاوہ قیدی لے جانے والی گاڑیاں اور ایمبو لینسز بھی خیابان چوک پہنچا دی گئی ہیں۔


ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران موقع پر موجود ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ مظاہرین درختوں سے شاخیں توڑ کر لاٹھیاں بنا رہے ہیں، جبکہ انہوں نے پتھر بھی اکٹھے جمع کر لیے ہیں۔
مظاہرین کی قیادت چیئرمین خالد حسین باٹھ اور جنرل سیکریٹری عمر امین کر رہے ہیں، اگر مظاہرین نے پیش قدمی کی کوشش کی تو انہیں منتشر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔