افغانستان کی بدلتی صورتحال، کیا پاکستان او ر نیوزی لینڈ کی سیریز خطرے میں پڑ گئی ؟ پی سی بی نے میدان میں آتے ہوئے واضح اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)افغانستان کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر نیوز ی لینڈ کے کرکٹرز کی جانب سے دورہ پاکستان پر تحفظات ظاہر کیئے جانے سے متعلق افواہیں سر گرم تھیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے میدان میں آتے ہوئے ان تردید کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ نیوزی لینڈ نے سیریز ملتوی ہون سے متعلق رابطہ نہیں کیا ، پاک نیوزی لینڈ سیریز شیڈول کے مطابق ہی ہو گی ، نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے بھی سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے ، پاک نیوزی لینڈ سیریز پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل ہے ۔کیوی ٹیم پیر کو آکلینڈ سے روانہ ہونے کے بعد بنگلادیش پہنچ رہی ہے جہاں سیریز مکمل ہونے کے بعد اسے پاکستان کا رخ کرنا ہوگا۔