عمران نیازی کو عدالت سے اتوار کو بھی ضمانت مل گئی: شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو عدالتوں سے اتوار کے روز بھی ضمانت مل گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شرجیل میمن نے سوال لکھا ہے کہ کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کے لیے بھی موجود ہو گی؟


انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے، مگر وہ پنجاب اور خیبر پختون خوا پولیس کے پیچھے کیوں چھپ رہے ہیں؟