جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی چونکا دینے والی گفتگو کی آڈیو لیک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف امریکی اداکار جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے درمیان ہوئی چونکا دینے والی گفتگو کی آڈیو لیک ہو گئی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمبر ہرڈ کے حوالے سے جانی ڈیپ کی قانونی ٹیم کی طرف سے چھپائی گئی تمام آڈیوز آخر کار سامنے آگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ آڈیو ٹیپ ایک تحریری دستاویز کے حصّے کے طور پر جاری کی گئی ہے جس میں ایمبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیل موجود ہے اور اس آڈیو کو عدالت میں چلایا بھی گیا ہے۔اس آڈیو ٹیپ میں ہتکِ عزت کے مقدمے کی سماعت کے حوالے سے جانی ڈیپ کی قانونی ٹیم کی جانب سے چُھپائی گئی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں جو چونکا دینے والی ہیں۔
آڈیو ٹیپ کا آغاز ایمبر ہرڈ کی طرف سے لڑائی کے دوران ڈیپ کو دور جانے دینے کا موقع دینے سے ہوتا ہے اور اس آڈیو ٹیپ میں جانی ڈیپ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ آپ میری مدد کریں اور میں آپ کی مدد کروں گا۔
جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی چونکا دینے والی گفتگو کی آڈیو: