کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال کے اکتوبر اور نومبر ماہ بڑے خطرناک ہیں . پی پی پی کے سینئر رہنما منظور وسان نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا کہ ملک میں نئے الیکشن سال 2023 میں ہونگے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الیکشن ایک سال کے لئے ایکسٹینڈ ہوجائیں .
منظور وسان نے پی ٹی آئی قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب پرانے چہرے تھوڑے ریسٹ کریں گے اور نئے چہرے مختلف جیلوں میں جائیں گے، کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے مگر انکی خدمت میں کروں گا .
ملک میں اب بہت سارے راز فاش ہونگے، منظور وسان کا دعوی
منظوروسان نے دعوی کیا کہ ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہونگے، حکومت بھی متحرک ہوگی اور اسٹیبلشمنٹ بھی متحرک ہوگی . پی پی پی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ الیشکن ہوں تو فیئر اینڈ فری ہوں اور مدت بھی پوری ہو . مہینے پہلے ہی کہا تھا کہ بہت سی آڈیوز اور ویڈیوز لیکس ہونگی جو اب سب دیکھ رہے ہیں . منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ شاید اس کی سوچ میں بھی نہ ہوں، اس کے اثرات جلد سامنے آجائیں گے .
کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے، الیکشن کمشنر سندھ
چند روز قبل صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے . اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان نے کہا تھا کہ کراچی ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 237 ملیر اا اور این اے 239 کورنگی کراچی میں 16 اکتوبر 2022 اور بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے .
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ڈویژن میں جونہی حالات بہتر ہو نکلے تو وہاں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد کرایا جائے گا، اس سلسلے میں تمام تیاریاں جاری ہیں . . انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک انتخابات نہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں .