کپڑوں پر استری کے جلے ہوئے داغ صاف کرنے کے 7 آسان طریقے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ہم آپکو کپڑوں پر استری کے جلے ہوئے داغ صاف کرنے کے 7 آسان طریقے بتائیں گے۔اکثر استری کرتے وقت ہمارے کپڑوں پر داغ لگ جاتے ہیں جو بہت بُرے لگتے ہیں اور ہمیں سمجھ ہی نہیں آتا کہ ان کو کیسے صاف کیا جائے تو آئیے آج ہم آپکی یہ مشکل آسان کردیتے ہیں۔
گرم پانی:
جیسے ہی کپڑے پر داغ لگنے کا خطرہ محسوس ہو استری کپڑے سے ہٹا کر بند کر دیں اور کپڑے کو گرم پانی میں ڈال دیں۔
واشنگ مشین اور ڈٹرجنٹ:
اگر بلیچ سے داغ نہ نکلے تو کپڑے کو واشنگ مشین میں بہترین ڈٹرجنٹ کے ساتھ ڈال دیں اور مشین چلا دیں، اس سے اگر داغ مکمل نہ بھی گیا تو ہلکا ضرور ہوجائے گا۔
ہائڈروجن پر آکسائڈ:
داغ والے کپڑے کو اس طرح رکھیں کہ داغ اوپر دکھائی دے اور اس کے اوپر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ سے بھیگا کپڑا رکھیں اور اس کے اوپر ایک خشک کپڑے کا ٹکڑا۔اب گرم استری کو خشک کپڑے پر پھیریں، اس سے سب سے نیچے موجود داغ والا کپڑا اپنے داغ کا نشان چھوڑنے لگے گا۔
سفید سِرکہ:
ایک کپڑے کے ٹکڑے کو 15 منٹ سفید سرکے میں بھگو کر قمیض کا دھبا اس سے صاف کریں۔سِرکہ سُرخ یا سیب کا نہیں ہونا چاہئیے ورنہ وہ قمیض کو مزید داغدار کردے گا۔
لیموں:
دھبے والے کپڑے پر لیموں کا رس لگائیں اور ٹب میں گرم پانی بھر کے آدھے گھنٹے تک چھوڑ دیں۔اس کے بعد دھو کر دھوپ میں سکھائیں، دھوپ میں سکھانے سے کپڑے کے معمولی داغ تھوڑے کم ہوجاتے ہیں۔
نیل فائلر:
کچھ داغ کھرچ کر بھی صاف کیے جاسکتے ہیں، نیل فائلر اس سلسلے میں بہترین ہے۔فائلر کو داغ والے حصے پر مناسب انداز میں رگڑیں، بہت ممکن ہے داغ صاف ہوجائے گا۔
اگر داغ نہ جائے تو:
اگر کپڑا جل چکا ہے تو اس کپڑے پر کوئی ربن، ایمبرائیڈری پیچ یا بیل لگا کر جلا ہوا حصہ چھپایا جاسکتا ہے۔اگر مردوں کی قمیض جل جائے تو اس پر کوئی کارٹون پیچ لگا کر اسے بچوں کے کپڑوں میں شامل کیا جاسکتا ہے۔