آرمی چیف کی یو این سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یو این سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یواین سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی اوردیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں بدترین سیلاب تباہ کاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور آرمی چیف نے ملٹری ایڈوائزر کے یواین امور کے فروغ کے لیے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یواین ملٹری ایڈوائزر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملٹری ایدوائزر نے امن دستوں اورانسداد دہشتگردی کے امور میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔