مریم نواز کی خواہش ہے کہ ابو واپس آجائیں: عمران اسماعیل
کراچی (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ ابو واپس آ جائیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم نواز قانون میں تبدیلی کر کے ابو کی واپسی کی راہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں تو بتائیں یہ کس کا ہے۔سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں خود رہ رہے ہیں اور کہتے ہیں یہ ہمارے نہیں ہیں۔عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ 30 سے 40 دن میں اس حکومت کو لپیٹ دیا جائے گا۔