اداکارہ سجل علی کا گریٹر اقبال پارک واقعے پر اظہار تشویش، اہم سوا ل بھی اٹھادیا
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد کے واقعے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت سے سوال کیا کہ ایسے درندوں کو کب مثالی سزا دی جائے گی؟۔
انسٹاگرام پر اپنی ایک سٹوری میں اداکار ہ سجل علی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا وہ لڑکی 400 مردوں کے سامنے اس طرح کے سلوک کی حقدار تھی؟،ہم ان آدمیوں کو جنہوں نے اس پر حملہ کیا اور جو خاموش تماشائی بن کر سب کچھ دیکھتے رہے، انہیں کب مثالی سزا دے دیں گے؟‘۔
اداکارہ نے ایک اور سٹوری میں لکھا کہ وہاں مردوں کا ایک سمندر تھا جو ا±ن درندوں کو آسانی سے روک سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا اورایک اور دن، ایک اور خاتون کا نام ہیش ٹیگ بن گیا جسے ہراساں کیا گیا، آخر یہ سب کب ختم ہوگا؟ اورہم کب خود کو محفوظ سمجھیں گے؟۔
یاد رہے کہ یوم آزادی کے دن مینا ر پاکستان گراو¿نڈ میں ٹک ٹک بناتے ہوئے لڑکی کے کپڑے پھاڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس دوران ملزمان نے لڑکی کو ہاتھوں سے اوپر اٹھایا اور اس دوران اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔مقدمہ مدعیہ کے مطابق وہ اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو بنانے کےلیے اقبال پارک میں موجود تھی جب لوگوں نے ان پر حملہ کیا،ملزمان نے میرے کپڑے پھاڑے اور مجھے ہوا میں اچھالتے رہے۔