ونیزہ احمد کی 12 ملین فالووورز ہونے پر عائزہ خان پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی سُپر ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے معروف اداکارہ عائزہ خان کو سوشل میڈیا پر 12 ملین فالوورز ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ونیزہ احمد اور اداکار عدیل حسین نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران شو کے میزبان اداکار نعمان اعجاز کا ونیزہ احمد اور عدیل حسین سے پوچھنا تھا کہ آپ دونوں سوشل میڈیا پر بہت کم نظر آ تے ہیں، اس کی وجہ کیا ہے؟
جس پر ونیزہ احمد نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ ہم ہونٹ اور منہ بگاڑ کر تصویریں لینے والے لوگ ہیں، تیار ہو کر، کیا کھا رہے ہو، کیا پی رہے ہو، کیا کر رہے ہو سب کچھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دینا، بھئی ایسا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کل ہی میں نے دیکھا کہ ایک پاکستانی اداکارہ کے 12 ملین فالوورز تھے، میں نے سوچا چلو اس کے پیج پر جا کر دیکھتی ہوں کہ اس اداکارہ کا ایسا کیا کارنامہ ہے (اس دوران نعمان اعجاز نے ونیزہ احمد کو بتایا کہ وہ اداکارہ عائزہ خان ہیں)۔
ونیزہ احمد نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اُس اداکارہ کے اکاؤنٹ پر صرف تصویریں ہی تھیں۔ونیزہ نے کہا کہ مجھے تو اتنا بھی نہیں معلوم کے میرے کتنے فالوورز ہیں، میرا اکاؤنٹ بھی میری بہن نے بنایا ہے اور میری بھانجی میری تصویریں اپلوڈ کرتی ہے، میں کبھی کبھار صرف آیتیں یا اقوالِ زریں شیئر کر دیتی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی فنکارہ ہیں۔عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 12.3 ملین فالوورز ہیں جبکہ ونیزہ احمد کے انسٹاگرام پر 58.8 ہزار فالوورز ہیں۔