اسحاق ڈار نے تسلیم کیا ہے ڈالر کی قدر میں اضافہ مصنوعی۔۔۔؟شریف خاندان کیلئے مشینری بھارت سے کیاں منگوائی جاتی ہے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے تسلیم کیا ہے حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ مصنوعی تھاجس سے ثابت ہو گیا ہے امپورٹڈ ٹولے اور ان کے حواریوں نےاس واردات سے اربوں کا ڈاکہ ڈالا ہے ،پچھلے 5 ماہ میں انٹر نیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتیں 30 فیصد تک کم ہو چکی ہیں جبکہ پاکستان کے نام نہاد تجربہ کار حکمرانوںنے 50 فیصد تک بڑھائیں ،12روپے کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اسے کم از کم 60سے70روپے تک کم ہونا چاہیے۔

ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا ثابت ہو گیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت جان بوجھ کر ڈالرکو اوپر لے کر گئی تاکہ شریف خاندان کیلئے کرپشن کرنے والوں کے سر غنہ اسحاق ڈار کی واپسی پر اسے واپس لایا جائے اور یہی واردات پیٹرولیم کے ساتھ بھی کیا گیا اور عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود اس کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ شریف خاندان کے کاروبار کیلئے ہر طرح کی مشینری صرف بھارت سے ہی کیوں آتی ہے ؟۔

اگر ان کی آڈیو لیک سامنے نہ آتی تو پابندی کے باوجود بھارت سے مشینری درآمد کر چکے ہوتے اور اب کسی اور ملک کے راستے مشینری منگوانے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمران پہلے بھی عمران خان کی گرفتاری کی کوشش پر عوام کا رد عمل دیکھ چکے ہیں،ہم متنبہ کرتے ہیں ایسی کوئی حرکت نہ کی جائے جس سے ریت کی دیواروں پر کھڑی امپورٹڈ حکومت کے لئے مسائل پیدا ہوں ۔