کیچ چھوڑ دیے، خدا کا واسطہ کپتانی بھی چھوڑ دو ۔۔ بابر اعظم نے انگلینڈ کے 2 کیچ ڈراپ کیے تو سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

لاہور(قدرت روزنامہ) انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان آخری ٹی 20 میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کل کے میچ میں کپتان بابر اعظم نے 2 اہم کیچ ڈراپ کردیے جو بلواسطہ پاکستان کی ہار کی ایک بڑی وجہ بنے اور پھر بیٹنگ لائن بری طرح فیل ہوگئی۔ پوری سیریز میں صرف 2 میچز میں کپتان اچھا پرفارم کرسکے، لیکن باقی 5 میچز میں کارکردگی قابلِ قبول نظر نہ آئی۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر خوب تنقید کی۔

سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بدترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اورانگلینڈ کے کل 5کیچ ڈراپ کیے جن میں سے 2 کپتان نے کیے۔ جبکہ کل کپتان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔میچ میں کیچ ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ: واہ ! کتنی خوبصورتی سے میچ ڈراپ کیے ہیں،

اتنی ہی خوبصورتی سے اب کپتانی چھوڑ دو۔ تو کسی نے کہا کہ یہ سب سے زیادہ پسندیدہ کپتان ہے اس کی خامیاں کسی کو نظر نہیں آرہی ہیں۔ ایشیاء کپ میں بھی خراب کارکردگی اور پھر اب یہ سیریز جو کہ خود ہوم گراؤنڈ میں تھی اس کو بھی ٹھیک سے نہیں کھیلا۔ پوری ٹیم سے کیسے ہم کچھ امید کریں جب کپتان اپنی بھرپور پرفارمنس دکھانے میں کامیاب نظر نہیں آرہا۔