مریم نواز کی ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرنے کا معاملہ ، شیریں مزاری کی بیٹی کا والدہ کے عمل سے لا تعلقی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شیریں مزاری کی جانب سے مریم نواز کی ایڈٹ شدہ تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ، شیریں مزاری کی صاحبزادی نے والدہ کے اقدام سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔
شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے کہا کہ اگر آپ کسی شخص سے پیار کرتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ اس کی باتوں کے ذمہ دار ہیں ، ایسے قریبی رشتوں کے ساتھ بنیادی باتوں پر اختلافات ہیں ۔
خیال رہے کہ شیریں مزاری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کی۔ ساتھ ہی لکا کہ جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پتلیاں نچانے والے کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
شیریں مزاری کی جانب سے کچھ دیر کے بعد ٹویٹ کو ہٹا دیا گیا اور لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معذرت کرتی ہیں ۔