جنوبی وزیر ستان میں ملٹر ی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج کاجوان شہید، دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جنوبی وزیر ستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے سے پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا . پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر ) نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دہشتگردوں نے 17اور 18اگست کی درمیانی شب ملٹر ی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا .

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اورجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں