طالبان کے آتے ہی افغانستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)طالبان کے آتے ہی افغانستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، امریکہ نے فنڈز تک طالبان کی رسائی روکنے کے لیے اپنے بینکوں میں افغان حکومت کے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کی مالیت کے اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خزانہ کی سیکرٹری جینٹ ییلن اور محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کے اہلکاروں نے امریکہ میں موجود افغان حکومت کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ، جس کے بعد امریکی بینکوں میں افغان حکومت کے 9 ارب 50 کروڑ ڈالر کے اثاثہ جات منجمد کردیئے گئے ، یہ فیصلہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کیا گیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بائیڈن انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ افغان حکومت کے امریکہ میں موجود کسی بھی مرکزی بینک کے اثاثوں تک طالبان کو رسائی نہیں دی جائے گی ، رپورٹ سے یہ انکشاف بھی ہوا کہ محکمہ خزانہ نے یہ اقدام وائٹ ہاؤس کی ہدایت پر بھی اٹھایا جس کی منظوری صدر جوبائیڈن نے دی ، اس کے علاوہ بائیڈن انتظامیہ طالبان پر دباؤ ڈالنے کے لیے دیگر اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس سے پہلے امریکہ نے کابل جانے والی ڈالرز کی شپ منٹس کو روک دیا تھا ، جس کی تصدیق افغانستان کے مرکزی بینک کے صدر اجمل احمدی نے بھی 3 روز قبل کی اور بتایا کہ ڈالرز کی امریکہ سے کابل آمد کو روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی حکام کی جانب سے افغان سینٹرل بینک کے زرمبادلہ کےذخائر9ارب40کروڑڈالر بیرون ملک ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا ، امریکا نے افغانستان سینٹرل بینک کےاثاثہ جات تک طالبان کو رسائی دینے سے بھی انکار کر دیا تھا ، اس ضمن میں امریکی حکام نے دعوی کیا تھا کہ افغان سینٹرل بینک کے زیادہ ذخائر امریکہ میں ہیں جب کہ آئی ایم ایف نے بھی اس بات تصدیق کی کہ افغان سینٹرل بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب 40 کروڑ ڈالر ہیں۔

Recent Posts

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

8 mins ago

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

12 mins ago

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

19 mins ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

28 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

35 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

42 mins ago