عطا تارڑ کی گرفتاری ۔۔۔عدالت سے بڑا حکم آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کی استحقاق کمیٹی نے عطا تارڑ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے چوہدری علی اختر کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے اجلاس میں پیش نہ ہونے پر عطا تارڑ کو گرفتار کر نے کا حکم دے دیا گیا۔ اس سے قبل بھی پنجاب پولیس نے 13 اگست کو وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

15 اگست کو عطا تارڑ نے پنجاب پولیس کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عطا تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ پولیس نے گرفتاری کے لیے رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، پنجاب پولیس کو میری گرفتاری سے روکا جائے، اور حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کےمعاون خصوصی عطاتارڑکی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، اور پنجاب پولیس کو عطاتارڑ کی گرفتاری سے روک دیا۔