ڈھول کی تھاپ پر گراؤنڈ میں انٹری ۔۔ فواد چوہدری کی چھکے مارنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کا پارہ ہائی ہے گزشتہ روز انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی مچز کی سیریز کی جیتی۔ مگر اب ایسے میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔


اس ویڈیو میں فواد چوہدری کو بہترین انداز میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے وہ کسی مایاناز بلے باز کی طرح لمبے لمبے چھکے اور بہترین چوکے لگا رہے ہیں یہی نہیں بلکہ 2 ،2 رنز بھی بھاگ رہے ہیں۔ان کے اس عمل سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کس قدر فٹ ہیں۔ اسی میچ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب ہم آئندہ کچھ دنوں میں لانگ مارچ کا اعلان کر دیں گے، نوجوان اکٹھے ہو رہے ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ اسی میچ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے حکومت کے چھکے چھڑا دیے ہیں یہی نہیں جب ان سے سوال کیا گیا کہ سائفر کے معاملہ سے بات شروع ہوئی تھی پر اب کہا جا رہا ہے کہ خان صاحب جاتے ہوئے پانی کی بوتلیں بھی وزیراعظم ہاؤس سے لے گئے۔
اس پر آپ کیا کہیں تو انہوں نے کہا کہ بات توشہ خانہ سے شروع ہوئی تھی اور اب بات پانی کی 2 ہزار منرل واٹر بوتلوں پر آ چکی ہے، آپ یہاں سے ہی ان کی ذہنیت کا اندازہ لگا لیں۔اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے خلاف لگنے والے ہر الزام کا مقابلہ ضرور کریں گے بلکہ ہم تو پچھلے 6 ماہ سے ان سب چیزوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کی یہ ویڈیو اس وقت خوب وائرل ہے یہی وجہ ہے کہ کہ اب شہباز گل نے ان کی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “فواد چوہدری ان ایکشن”۔