برطانوی سپریم کورٹ کا پی آئی اے کے حق میں فیصلہ ، تاریخی مقدمہ جیت لیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا ، برطانوی سپریم کورٹ نے 2012ء میں پی آئی اے کی طرف سے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نیا کنٹریکٹ متعارف کروانے کو درست قرار دے دیا گیا ، اس فیصلے کے بعد پی آئی اے کو ٹکٹوں پر فیول سرچارج کی مد میں ایجنٹس کو کمیشن ادا نہیں کرنا پڑے گا . تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے برٹش پاکستانی ٹریول ایجنٹ ٹائمز ٹریول نے پی آئی اے کے کنٹریکٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ، ٹائمز ٹریول نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں دائر کردہ اپیل میں مؤقف اپنایا تھا کہ 2012ء میں معاشی دباؤ کے بعد ہمیں کمیشن کی ادائیگی کے بغیر نیا معاہدہ کرنے پر مجبور کیا گیا .

ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور ٹائمز ٹریول کے درمیان معاملہ ہائیکورٹ اور کورٹ آف اپیل کے بعد سپریم کورٹ پہنچا تو اور جب اس مقدمے کی سماعت ہوئی تو برطانوی سپریم کورٹ نے 2012 میں پی آئی اے کی طرف سے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نیا کنٹریکٹ متعارف کروانے کو درست قرار دے دیا اور سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا . بتایا گیا ہے کہ عدالت میں پی آئی اے کی نمائندگی فارانی سولیسیٹرز نے کی ، اس حوالے سے فرحان فارانی نے بتایا کہ اس فیصلے کے بعد پی آئی اے کو ٹکٹوں پر فیول سرچارج کی مد میں ایجنٹس کو کمیشن ادا نہیں کرنا پڑے گا ، یہ معاملہ اس قدر سنگین تھا کہ روس اور یوکرین نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی ، ان کے کیسز پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے اس کے علاوہ اس عدالتی فیصلے کے انگلش قوانین پر بھی اثرات مرتب ہوں گے کیوں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مؤثر طور پر تجارتی معاہدوں کی حدود کا تعین کرے گا . . .

متعلقہ خبریں