ریما خان کی 50ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہریما خان کی 50ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں . حال ہی میں ریما خان کو اپنی 50ویں سالگرہ شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ مناتے ہوئے دیکھا گیا .



وائرل تصاویر میں اداکارہ کو کیک کاٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر ریما خان کے دوستوں نے بھی شرکت کی .


اس خاص دن پر اداکارہ نے مہرون رنگ کا لمبا فراک پہنا جو انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے . ریما خان نے اپنے تمام دوستوں اور فیملی ممبرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی سالگرہ منائی اور تیاریوں میں حصہ لیا .
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا . شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ ریمپ پر واک کر رہی تھیں اور بیک گراؤنڈ میں بھارت کا مشہور گانا جیا جائے نا لگا ہوا تھا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)


واضح رہے کہ ریما خان کا شمار پاکستان کی سدا بہار خوبصورت رہنے والی شخصیات میں ہوتا ہے . ریما خان ایک سابق اسٹیج ڈانسر، لالی وڈ اداکارہ، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ایک ٹیلی ویژن میزبان ہیں .
ریما خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹریس 1985 میں فلم ‘قسمت’ سے کیا تھا، انہیں پہلی بار 1990 میں ایک پاکستانی فلم میں دیکھا گیا . نومبر 2011 میں ریما خان کی شادی معروف پاکستانی نژاد امریکی ماہر امراض قلب ایس طارق شہاب سے ہوئی اور 2015 میں ریما خان کے ہاں پہلے بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں