خط پڑھتے ہوئے اچانک ڈر کر گرا دیا ۔۔ جگن کاظم کو خون سے لکھا خط کس نے بھیجا تھا؟ دلچسپ کہانی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جگن کاظم جومختلف پروگراموں کی میزبانی کرتی نظر آتی ہیں حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام میں شرکت کی جب انہوں نے ایک حیرت انگیز واقعہ سنایا کی سننے والوں کے ہوش اُڑ گئے۔جگن کاظم ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں اور لوگوں نے ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کے ادا کردہ کرداروں کو بھی پسند کیا۔
اداکارہ جگن نے پروگرام میں واقعے سے متعلق بتایا کہ ایک بار انہیں ایک خط موصول ہوا تھا جو اردو میں لکھا گیا تھا اور اس پر جامنی رنگ کی سیاہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ خط پڑھا بھی نہیں جارہا تھا اس کے لیے اپنے بیٹے کی آیا کو بلایا کے اس سے کہا کہ پڑھ کے بتاؤ تو اس نے پڑھتے ہوئے اچانک وہ خط گرا دیا اور بتایا کہ باجی یہ تو اس کے خون سے لکھا ہوا ہے۔