ٹیسٹ رینکنگ: بابراعظم کی 8 ویں نمبر پر ترقی
لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ بلے بازوں کی نئی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔ جمیکا ٹیسٹ میں 30 اور 55 رنز کی باری کھیلنے والے بابراعظم 10 ویں سے 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ فہیم اشرف اور فواد عالم بھی 4،4 درجے ترقی کے بعد بالترتیب 48 ویں اور 55 ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔
بھارت کیخلاف شاندار 180 رنز کی بدولت انگلش کپتان جو روٹ دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔ کیوی کپتان کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کی تیسری پوزیشن ہے۔ بائولرز کی فہرست میں شاہین شاہ آفریدی جمیکا ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لینے کے بعد 22 ویں سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ فہیم اشرف 4 درجے ترقی پاکر 71ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، حسن علی کی 15ویں پوزیشن برقرار ہے ۔