ٹیسٹ رینکنگ: بابراعظم کی 8 ویں نمبر پر ترقی

لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی . بلے بازوں کی نئی رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے .

جمیکا ٹیسٹ میں 30 اور 55 رنز کی باری کھیلنے والے بابراعظم 10 ویں سے 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں . فہیم اشرف اور فواد عالم بھی 4،4 درجے ترقی کے بعد بالترتیب 48 ویں اور 55 ویں نمبر پر براجمان ہیں . بھارت کیخلاف شاندار 180 رنز کی بدولت انگلش کپتان جو روٹ دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں . کیوی کپتان کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ کی تیسری پوزیشن ہے . بائولرز کی فہرست میں شاہین شاہ آفریدی جمیکا ٹیسٹ میں 8 وکٹیں لینے کے بعد 22 ویں سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ فہیم اشرف 4 درجے ترقی پاکر 71ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، حسن علی کی 15ویں پوزیشن برقرار ہے . . .

متعلقہ خبریں