انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست لیکن اس سے کیا چیز حاصل کی ہے ؟ بابراعظم نے بتا دیا
لاہور(قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کھلاڑی سو فیصد دے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بابراعظم کا کہناتھاکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بہت اچھی رہی ، میچز بہت ٹف تھے ،
انگلینڈ کی ٹیم بھی ٹی ٹوینٹی میچز میں بہت ٹف ٹائم دیتی ہے ، سیریز کے میچز آخری گیند تک گئے ، اس سیریز سے ورلڈ کپ کی بہترین تیاری کا موقع ملا ہے ، ٹف میچز کی وجہ سے میگا ایونٹ کی بھر پور تیاری ہوئی، کلوز میچ سے کھلاڈیوں کو اعتماد ملتا ہے ، پلیئنگ الیون اور سٹرینتھ کا اندازہ لگانے کیلئے سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمائے ،ایک دم سے تمام چیزیں بہتر نہیں ہو سکتی اس میں وقت لگتا ہے ،دن بہ دن ٹیم میں بہتری آ رہی ہے ، بولنگ پہلے بھی بہتر تھی، مزید بہتر ہوتی جارہی ہے ۔